20 اکتوبر 2012 - 20:30

برطانوی حکومت کی کفایت شعاری کیخلاف زبردست مظاہرےہورہے ہيں ۔

ابنا: حکومت کےفیصلےکےخلاف لاکھوں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں پر احتجاج کیا اور کفایت شعاری کیخلاف نعرے لگائے ۔ لندن کی طرح کئی شہروں میں چھوٹے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔ جبکہ یونین رہنماوٴں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان بھی متوقع ہے۔ لندن میں مارچ کرنے والوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’اخراجات میں کمی، منظور نہیں‘ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی اتحادی حکومت کی جانب سے متعارف کیے گئے کفایت شعاری کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔ ٹریڈ یونین کانگریس کے سیکریٹری جنرل برینڈن باربر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کے اقدامات مفید ثابت نہیں ہورہے ہیں  ان سے ہماری ملازمتوں ، خدمات اور طرز زندگی کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

.....

/169